آئینی ترمیم پر دستخط، فاٹا کے پی کے کا حصہ بن گیا

mamnoonhussainiamge

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین نے اکتیسویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد قبائلی علاقے صوبہ خیبر پختونخوا کا باقاعدہ طور پر حصہ بن گئے ہیں،آئینی ترمیم پر دستخط ایوان صدر میں سادہ مگر پر وقار تقریب میں ہوئے۔

تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا، سرتاج عزیز، جنرل ناصر جنجوعہ ریٹائرڈ اور بیرسٹرظفراللہ خان نے شرکت کی۔

 صدر مملکت نے قبائلی عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کےتاریخی اقدام سے فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں جس سے پاکستان مضبوط ہوگا اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔

loading...
loading...