آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Image result for dry weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،  ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں  14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت قلات میں منفی 05 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...
loading...