آئندہ مالی سال کامجموعی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب سےزائد ہوگا،احسن اقبال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا مجموعی ترقیاتی بجٹ دو ہزار ارب روپے سے زائد ہو گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہےکہ وفاقی شعبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ 1ہزار ارب روپے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ صوبوں سمیت مجموعی ترقیاتی بجٹ 2ہزار ارب روپے سے زیادہ متوقع ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کا ہدف  6.2فیصد رکھنے کی تجویزہے ،2023تک اقتصادی ترقی کی شرح  7فیصد سے اوپر لے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف  3.8فیصد، صنعتوں کی ترقی کا ہدف 7.6فیصد ، بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 8فیصد اور خدمات کے شعبہ کی ترقی کا ہدف  ساڑھے 6فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

loading...
loading...