آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،فواد عالم ایک بار پھر اسکواڈ میں جگہ بناے میں ناکام رہے۔

قومی ٹیم کے دورہ یورپ میں طویل فارمیٹ کیلئے  16شاہینوں کا انتخاب کرلیا گیا،وکٹ کیپربلے باز سرفرازاحمد ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

بلے بازوں میں اظہرعلی، فخرزمان، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابراعظم، عثمان صلاح الدین،سعد علی اور اشد شفیق شامل ہیں۔

لیگ اسپنرشاداب خان پورے دورے میں اسپن کا جادو جگائیں گے،پیس بیٹری میں محمدعامر، محمد عباس، فہیم اشرف، حسن علی اورراحت علی موجود ہیں۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل فواد عالم ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے،حتمی اسکواڈ کا تربیتی کمیپ 18سے 22 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔

چیف سلیکٹر انضام الحق نے مشکل کنڈیشنزکا توڑ اسکواڈ میں زیادہ بلے باز شامل کرکے نکال دیا،قومی ٹیم 23اپریل کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔