aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
بیت المقدس ،یہودی بستی کی تعمیر پر عالمی تنقید

مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ بیت المقدس میں نئے رہائشی منصوبے کے اسرائیلی اعلان کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکا، اقوام متحدہ، روس اور یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے نئے سولہ سو مکانوں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشرق وسطی پر قائم کوارٹیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل یا فلسطین کی جانب سے کوئی بھی یک طرفہ بیان بین الاقوامی برادری کو قبول نہیں ہو گا۔ انیس مارچ کو ماسکو میں ہونے والی اپنی ملاقات میں امریکا، روس، اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر مشتمل کوارٹیٹ صورتحال کا جائزہ لے گا۔ اس سے پہلے ہیلری کلنٹن نے اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حالیہ اعلان سے مشرق وسطی میں امن مذاکرات اور امریکا اسرائیل تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ پینتالیس منٹ سے زیادہ جاری رہنے والی بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی رہنما کو ان تمام معاملات سے آگاہ کیا جن پر اسرائیلی اعلان سے منفی اثر پڑنے کے امکانات ہیں۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جب امریکا مشرق وسطی میں اسرائیل کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے تو اس صورت میں ایسے اعلانات حالات کی بہتری میں مددگار نہیں ہوتے۔
  
 
 
غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری، ایک فلسطینی شہید
February 12, 2012, 01:13:24 PM
لندن: دہشتگردی کا منصوبہ بنانے پر 9 افراد کو جیل
February 10, 2012, 11:18:47 AM
دنیا کے بیشتر ممالک سخت سردی اور برفباری کی لپیٹ میں
February 09, 2012, 11:47:05 AM
بھارت: کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4 خواتین گرفتار
February 09, 2012, 10:59:42 AM
مشعل اوباما موٹاپے کے خلاف سرگرم
February 09, 2012, 09:53:26 AM
یمن: جھڑپ میں سیکورٹی اہلکار اور 4 القاعدہ ارکان ہلاک
February 06, 2012, 12:13:59 PM
دشمن کو سرزمین دینے والے ملک پر حملہ کردیا جائیگا، ایران
February 06, 2012, 12:04:56 PM
ایران امریکا پر حملے کی صلاحیت اور ارادہ نہیں رکھتا، اوباما
February 06, 2012, 12:01:18 PM
روس اور چین نے شام کے خلاف قرار داد ویٹو کردی
February 05, 2012, 12:54:19 PM
شدید برفباری، اٹلی، یوکرین اور سربیا میں زندگی کا پہیہ جام
February 05, 2012, 12:47:11 PM
مْلا عمر کا براک اوباما کو خط، مذاکرات کا اشارہ دے دیا
February 04, 2012, 12:08:44 PM
یورپ:برفباری، مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہو گئی
February 03, 2012, 07:13:49 PM
ایران پر پابندیاں عالمی معیشت کیلئے خطرناک ہیں، چین
February 03, 2012, 03:46:50 PM
امریکا: پاکستان کا سفر کرنیوالے امریکیوں کیلئے نئی سفری ہدایات
February 03, 2012, 10:30:02 AM
فرانس: صدارتی امیدوار ہولینڈے پر خاتون نے آٹا پھینک دیا
February 02, 2012, 11:22:48 AM
مصر: فٹبال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 74 افراد ہلاک
February 02, 2012, 11:16:28 AM
یورپ: شدید برفباری، مرنیوالوں کی تعداد50 سے تجاوز
February 02, 2012, 11:10:54 AM
افغان حکومت سے مذاکرات کا ارادہ نہیں، طالبان
February 01, 2012, 07:27:40 PM
یورپ: شدید سردی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 15 ہوگئی
February 01, 2012, 02:36:00 PM
ماسکو میں حکومت مخالف احتجاج کرنیوالے 15 افراد گرفتار
February 01, 2012, 09:41:39 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News