aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
روس بھارت میں سولہ نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کریگا

نئی دہلی: روس نے بھارت میں سولہ نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیراعظم ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کے خلاف اسلام آباد کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ روس کے وزیر اعظم ولادمیر پیوٹن اسلحہ کی تجارت کے سلسلہ میں بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ روسی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدے کے تحت روس بھارت میں سولہ نیوکلیئر ری ایکٹر تعمیر کرے گا۔ چھ نیوکلیئر ری ایکٹر دو ہزار بارہ سے سترہ کے درمیان تعمیر کئے جائیں گے جبکہ مغربی بنگال کے ہری پور اسٹیشن پر کام کا آغاز دو ہزار سترہ کے بعد متوقع ہے۔ دوہزار بارہ تک نیوی ائیرکرافٹ گورشکوف بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ نئی دلی میں ولادمیرپیوٹن نے افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور روس کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف قابل قدرکارروائیاں کی ہیں۔ روسی صدرنے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کئے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی نوعیت کے مسائل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
  
 
 
غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری، ایک فلسطینی شہید
February 12, 2012, 01:13:24 PM
لندن: دہشتگردی کا منصوبہ بنانے پر 9 افراد کو جیل
February 10, 2012, 11:18:47 AM
دنیا کے بیشتر ممالک سخت سردی اور برفباری کی لپیٹ میں
February 09, 2012, 11:47:05 AM
بھارت: کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4 خواتین گرفتار
February 09, 2012, 10:59:42 AM
مشعل اوباما موٹاپے کے خلاف سرگرم
February 09, 2012, 09:53:26 AM
یمن: جھڑپ میں سیکورٹی اہلکار اور 4 القاعدہ ارکان ہلاک
February 06, 2012, 12:13:59 PM
دشمن کو سرزمین دینے والے ملک پر حملہ کردیا جائیگا، ایران
February 06, 2012, 12:04:56 PM
ایران امریکا پر حملے کی صلاحیت اور ارادہ نہیں رکھتا، اوباما
February 06, 2012, 12:01:18 PM
روس اور چین نے شام کے خلاف قرار داد ویٹو کردی
February 05, 2012, 12:54:19 PM
شدید برفباری، اٹلی، یوکرین اور سربیا میں زندگی کا پہیہ جام
February 05, 2012, 12:47:11 PM
مْلا عمر کا براک اوباما کو خط، مذاکرات کا اشارہ دے دیا
February 04, 2012, 12:08:44 PM
یورپ:برفباری، مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہو گئی
February 03, 2012, 07:13:49 PM
ایران پر پابندیاں عالمی معیشت کیلئے خطرناک ہیں، چین
February 03, 2012, 03:46:50 PM
امریکا: پاکستان کا سفر کرنیوالے امریکیوں کیلئے نئی سفری ہدایات
February 03, 2012, 10:30:02 AM
فرانس: صدارتی امیدوار ہولینڈے پر خاتون نے آٹا پھینک دیا
February 02, 2012, 11:22:48 AM
مصر: فٹبال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 74 افراد ہلاک
February 02, 2012, 11:16:28 AM
یورپ: شدید برفباری، مرنیوالوں کی تعداد50 سے تجاوز
February 02, 2012, 11:10:54 AM
افغان حکومت سے مذاکرات کا ارادہ نہیں، طالبان
February 01, 2012, 07:27:40 PM
یورپ: شدید سردی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 15 ہوگئی
February 01, 2012, 02:36:00 PM
ماسکو میں حکومت مخالف احتجاج کرنیوالے 15 افراد گرفتار
February 01, 2012, 09:41:39 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News