aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ جاری

واشنگٹن:  امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاٹا اور سرحد میں آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جبکہ شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ساڑھے آٹھ سو افراد مارے گئے۔امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین، ایران، افغانستان، پاکستان، عراق، مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور ایشیا کے ایک سو چورانوے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہے۔ ان ممالک کی حکومتوں کا اس بارے میں ریکارڈ غیر تسلی بخش ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار نو میں پاکستان میں منتخب حکومت نے چند مثبت اقدامات کئے ہیں لیکن انسانی حقوق کی عمومی صورتحال غیر تسلی بخش رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے بڑے مسائل میں ماورائے عدالت قتل، تشدد اور لاگوں کا لاپتہ ہونا شامل ہے۔ اس کے علاوہ زنا بالجبر، گھروں میں خواتین پر تشدد، جنسی طور پر ہراساں کرنا اور خواتین سے بدسلوکی کے واقعات بھی تشویش کا باعث ہیں۔ اس سال وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے اور صوبہ سرحد میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے حملوں میں آٹھ سو پچاس شہری جاں بحق ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشدد میں ایک ہزار ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے۔ دو ہزار نو میں پاکستان میں پینسٹھ خودکش حملے ہوئے جن میں نو سو ستر افراد جاں بحق ہوئے۔بلوچستان میں جاری کشیدگی میں ایک سو پچیس افراد مار دیئے گئے۔ دو ہزار نو کے آخر تک فاٹا اور صوبہ سرحد میں بارہ لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ مختلف ممالک نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔
  
 
 
غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری، ایک فلسطینی شہید
February 12, 2012, 01:13:24 PM
لندن: دہشتگردی کا منصوبہ بنانے پر 9 افراد کو جیل
February 10, 2012, 11:18:47 AM
دنیا کے بیشتر ممالک سخت سردی اور برفباری کی لپیٹ میں
February 09, 2012, 11:47:05 AM
بھارت: کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4 خواتین گرفتار
February 09, 2012, 10:59:42 AM
مشعل اوباما موٹاپے کے خلاف سرگرم
February 09, 2012, 09:53:26 AM
یمن: جھڑپ میں سیکورٹی اہلکار اور 4 القاعدہ ارکان ہلاک
February 06, 2012, 12:13:59 PM
دشمن کو سرزمین دینے والے ملک پر حملہ کردیا جائیگا، ایران
February 06, 2012, 12:04:56 PM
ایران امریکا پر حملے کی صلاحیت اور ارادہ نہیں رکھتا، اوباما
February 06, 2012, 12:01:18 PM
روس اور چین نے شام کے خلاف قرار داد ویٹو کردی
February 05, 2012, 12:54:19 PM
شدید برفباری، اٹلی، یوکرین اور سربیا میں زندگی کا پہیہ جام
February 05, 2012, 12:47:11 PM
مْلا عمر کا براک اوباما کو خط، مذاکرات کا اشارہ دے دیا
February 04, 2012, 12:08:44 PM
یورپ:برفباری، مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہو گئی
February 03, 2012, 07:13:49 PM
ایران پر پابندیاں عالمی معیشت کیلئے خطرناک ہیں، چین
February 03, 2012, 03:46:50 PM
امریکا: پاکستان کا سفر کرنیوالے امریکیوں کیلئے نئی سفری ہدایات
February 03, 2012, 10:30:02 AM
فرانس: صدارتی امیدوار ہولینڈے پر خاتون نے آٹا پھینک دیا
February 02, 2012, 11:22:48 AM
مصر: فٹبال اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 74 افراد ہلاک
February 02, 2012, 11:16:28 AM
یورپ: شدید برفباری، مرنیوالوں کی تعداد50 سے تجاوز
February 02, 2012, 11:10:54 AM
افغان حکومت سے مذاکرات کا ارادہ نہیں، طالبان
February 01, 2012, 07:27:40 PM
یورپ: شدید سردی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 15 ہوگئی
February 01, 2012, 02:36:00 PM
ماسکو میں حکومت مخالف احتجاج کرنیوالے 15 افراد گرفتار
February 01, 2012, 09:41:39 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News