کہیں آپ کو بھی وزن کم کرنے میں مشکل کا سامنا تو نہیں؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اگر آپ ورزش یا کھانے پینے میں تبدیلی کرنے کے باوجود  وزن میں کمی نہیں کر پا رہے ہیں توآپ کو اپنی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت نہیں۔

 وزن کم کرنا اتنا آسان نہیں بلکہ اس کام میں مختلف چیزیں شامل ہیں جیسے کے جسمانی سرگرمی، غذا، دباؤ ، نیند وغیرہ جن کو کنٹرو ل کیا جاسکتا ۔

ہو سکتا ہے آپ کچھ  باتوں سے غفلت برت رہے ہوں اور اس ہی لئے وزن  کم نہیں ہو  رہا ہو۔ وہ باتیں کیا ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں

غذا

عموما ً آپ  خوراک کی مقدار پر توجہ نہیں دیتےہیں۔  تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو   کھانے کا حساب کتاب رکھتے ہیں ان کا وزن حساب کتاب نہ رکھنے والوں کی نسبت زیادہ کم ہوتا ہے۔

کیلوریز

کیلوریز سے مالا مال غذائیں زیادہ کھانا بھی آپ کے وزن کی کمی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

پانی

پانی آپ کا میٹا بولزم تیز کرنے میں مدد دیتا ہے جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بیوریج سے اجتناب کیجئے جو  چینی سے بھرپور ہوتے ہیں،اور وزن بڑھنے کا ایک سبب بنتے ہیں۔

ورزش

شاید آپ صحیح ورزش نہیں کر رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود چربی کو تیزی سے پگھلا سکے۔

سونا

نیند میں کمی بھی موٹاپے کی بڑی وجہ ہے۔ آپ کو ہر رات مطلوبہ مقدار میں نیند ضرور حاصل کرنی چاہیئے۔

بشکریہ زی نیوز

loading...
loading...