سیڑھیاں چڑھنے کا مختصر دورانیہ آپ کیلئے فائدہ مند

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کا مختصر دورانیہ دل کیلئے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔

محققین نے 31زیادہ بیٹھنے والی مگر تندرست خواتین  پر 2مختلف طریقوں کے اثرات کو ٹیسٹ کیا۔ ہر طریقہ کیلئے 10 منٹ مختص تھے جس میں وارم اپ ، کول ڈاؤن اور ریکوری کا دورانیہ شامل ہے۔

ورزش کے یہ سیشن ہفتے میں 3 بار کرائے گئےاور یہ سلسلہ چھ ہفتوں تک جاری رہا۔

کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن گیبالا کا کہنا تھا کہ سیڑھیاں چڑھنا ایک قسم کی ورزش ہے جو ہر کوئی اپنے گھر میں، دفتر میں کا م کے بعد یا کھانے کے وقفے میں کر سکتا ہے۔

پچھلی تحقیقوں میں سیڑھیاں چڑھنے کی مختصر ورزش کا  دورانیہ ہفتے میں 70منٹ تک ہونے پر متعدد فوائد ثابت ہوئے  ہیں جن میں دل اور پھیپڑوں کی فٹنس شامل ہے۔

بشکریہ زی نیوز

loading...
loading...