نزلہ،زکام میں لی جانیوالی پین کلرز خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

ٖائل فوٹو

ٖائل فوٹو

کیا آپ بھی نزلہ زکام کے عام سے اثر پر فوری پین کلر لے کر آرام حاصل کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کیلئے بری خبر ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ جو لوگ تنفس(ریسپائریٹری) کے انفیکشنز جیسے کہ نزلہ، زکام میں پین کلر کا استعمال کرتے ہیں انہیں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ نان اسٹیرائڈل انسداد سوزش ادویات(این ایس اے آئی ڈیز) معمولی سے انفیکشن میں استعمال کرنے سے دل کے دورے کا خطرہ 3.4گنا بڑھ جاتا ہے۔  یہ خطرہ ہسپتال میں مریضوں کو  درد میں آرام دینے کیلئے دی جانے والی ڈرپ کے خطرے سے 7.2گنا زیادہ ہے۔

دوسری جانب محققین کا کہنا تھا کہ جب مریض کو انفیکشن ہوا لیکن اس نے دوا نہیں لی تب اس کو یہ خطرہ ایک صحت مند آدمی کی نسبت 2.7گنا زیادہ تھا۔ لیکن دوا لینے کے بعد یہ خطرہ 1.5گنا تک گر گیا۔

تحقیق میں شامل ایک محقق کا کہنا تھا کہ مریضوں کو نزلہ زکام سےنجات پانے کیلئے این ایس اے آئی ڈیز استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رجوع کرنا چاہیئے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...