کمر درد کی ادویات معدے کے السر کا سبب ہیں:تحقیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

عام طور پر کمر درد میں لی جانے والی ادویات ایک نئی تحقیق کے مطابق وقتی طور پر تو راحت فراہم کر تی ہیں لیکن معدے کے السر اور بلیڈنگ جیسے منفی اثرات کا سبب بنتی ہیں۔

آسٹریلیا میں دی جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ چھ میں سے صرف ایک مریض کو گولیاں کھانے سے درد میں آرام پہنچا۔

انسٹیٹیوٹ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مانولا فیریرا کاکہنا تھا کہ  تحقیق نے کمر درد کیلئے دیگر تھراپیوں کی فوری ضرورت کو واضح کیا ہے۔

محققین جنہوں نے 6000لوگوں پر 35 ٹرائل کئے، انہوں نے دیکھا انسداد سوزش ادویات لینے والے مریض 2.5گنا زیادہ معدے کے السر اور دیگر پیٹ کے امراض میں مبتلا تھے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...