زیادہ نہانا آپ کیلئے نقصان دہ ہے:تحقیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ  روز نہانا  ہماری صحت اور تندروستی کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے تو ایک بار پھر سوچئے۔ایک تحقیق  سے  ثابت ہوا ہے کہ زیادہ نہانے سےجسم کے مائیکروبائیوم  کو شدید  نقصان  پہنچ  سکتا ہے  جس کے سبب  قوت مدافعت ہاضمہ اوراور دل شدید متاثر ہوسکتے  ہیں۔

روز نہ   نہانے کے سبب شاید آپ میں سے تھوڑی بدبو آئے لیکن زیادہ نہانا اس سے زیادہ نقصان دہ ہے۔

یونیورسٹی آف اتاہ کے محققین کے مطابق زیادہ صفائی انسان کے مائیکرو بیوم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ہماری صحت کیلئے ضروری مائیکروبیوم کو نقصان پہنچنا ہماری بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ نتیجے میں ہماری قوت مدافعت، ہاضمہ اور دل تکلیف میں آسکتے ہیں۔

ایمازون کے ایک گاؤں یانومامی میں کی  گئی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ وہاں رہنے والے لوگ اپنی جِلد میں دنیا میں سب سے زیادہ مائیکروبز رکھنے والے لوگ ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی پتا چلا کہ شیمپو کے استعمال والی طرز زندگی بھی انسانی مائیکروبیوم کو خوب اثر انداز کرتی ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...