ٹھٹھہ:دوائیاں فراہم نہ ہونے کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا

dawa

ٹھٹھہ کے سرکاری اسپتال کو  ایک ماہ سے دوائیاں فراہم نہیں کی جارہیں۔جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے سرکاری اسپتال میں گذشتہ ایک ماہ سے دوائیوں کی قلت ہے۔ انتظامیہ نے اسپتال میں ادویات نہ ہونے کی پرچی لگا دی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپتال کا نظام اب پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگیا ہے ۔ ادویا ت کی عدم فراہمی کے باعث دربدرکی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔

مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اسپتال  میں ادویات  کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔