ویڈیو کال کے سبب حادثے کاشکار ہونیوالی  ڈرائیور کو 18ماہ کی سزا

car

گاڑی چلاتے ہوئے  فیس بک ویڈیو کال کرنے کے نتیجے میں گاڑی دیوار میں مارنے والی زیر تربیت ڈرائیورکو 18ماہ کی جیل کی سزا ہوگئی۔

ہیئر ڈریسر ڈینیئل کُوپر گاڑی چلاتے وقت موبائل میں اتنی محو تھیں کہ گاڑی ان کے قابو میں نہ رہی اور انہوں نے گاڑی دیوار میں ماردی۔

کُوپر کے گاڑی مارنے نتیجے میں ان کی گاڑی میں موجود دو مسافروں کو خطرناک چوٹیں آئیں۔

دو مسافروں میں سے ایک ڈرائیور کی سوتیلی بہن جبکہ دوسرا شخص اس کی بہن کا دوست تھا۔

گزشتہ برس 20اگست کو کوپر نے پیٹرول اسٹیشن پر گاڑی روکی اور بغیر لائٹ کھولے   کسی شخص کو کئی کالز کیں۔

انہوں نے کسی شخص کو پیٹرول اسٹیشن چھورتے وقت فیس بک میسنجر ویڈیو کال  کی جو ایک دم سے کٹنے سے قبل  دو منٹ اور 11سیکنڈز تک قائم رہی۔

کورٹ کو بتایا گیا کہ رات 12بج کر50منٹ پر ڈرائیور کے قابو سے گاڑی نکلی اور سیدھی دیوار میں جالگی جس کے نتیجے میں گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور پیچھے بیٹھے مسافروں کو جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی ہوئی تھی، شدید چوٹیں آئیں۔

Daily mail بشکریہ

loading...
loading...