لہسن سے چربی کا خاتمہ

File Photo

File Photo

عام طور پر لوگ مصروف زندگی کی وجہ سے ورزش نہیں کرپاتے جبکہ فاسٹ فوڈ بھی اب کھانے کا اہم حصہ بنتا جارہا ہے لیکن اس سب کا نتیجہ موٹاپے یا پھر پیٹ پر اضافی چربی کی صورت میں ہمارے سامنے آتا ہے  اور پیٹ کا بڑھنا ہی پیٹ، امراض قلب، بلڈپریشر سمیت دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

مشرقی طب میں پیٹ کو کم کرنے کیلئے کئی نسخے موجود ہیں اور یہ عام طور پر آزمودہ بھی ہیں لیکن ان میں بعض انتہائی سادہ اور قابل عمل ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم با آسانی پیٹ کی اضافی چربی سے نجات پاسکتے ہیں۔ انہوں نسخوں میں سے ایک نسخہ لہسن کا پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے استعمال ہے۔

نہار منہ لہسن کی ایک یا دو گٹھیا کھانے سے ہمارے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے یعنی ایک ایک یا دو گٹھیا لہسن کی لیموں ملے پانی کے ساتھ ہم لوگ کھانا شروع کردیں تو اس سے بھی وزن میں کافی کمی واقع ہوتی ہے یا پھر چھلا ہوا لہسن پیس کر ایک یا دو چمچ کھالیا جائے اور اس پر لیموں پانی پی لیا جائے تو اس طرح بھی ہم اپنے پیٹ کی اضافی چربی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔