رمضان میں اس مشروب کا استعمال ضرور کریں

basil-seeds

رمضان اس سال گرمیوں میں آئے ہیں اور لوگوں کو گرمیوں پیاس لگنے کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ روزے میں سحری کے وقت دہی کھا لیا جائے تو سارا دن پیاس نہیں لگتی۔

لیکن دہی کے علاوہ بھی کئی ساری چیزیں ہیں جن کو اگر آپ سحری میں کھالیں تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔

اگر آپ سحری میں دودھ میں پانی ملاکے پی لیں تو اس سے بھی آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔

اس کے علاوہ آپ سحری میں تخم بالنگا کا استعمال کریں کریں گے تو اس سے بھی آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔

٭تخم بالنگا کئی فوائد سے مالامال ہے۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔

٭ اس میں نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

٭ یہ پوٹاشیئم اور اومیگا 3سے بھرپورہے۔

٭ آرتھرائیٹس کےدرد میں بھی آرام دیتا ہے۔

٭ نیند کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔

٭مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔

٭خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے۔

٭آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭مدافعتی نظام کو مزید طاقت فراہم کرتا ہے۔

٭نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

لہذا سحری میں تخم بالنگا کا استعمال ضرور کریں، کیونکہ اس سے ایک تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی دوسرا آپ کا سارا دن فریش اور انرجی سے بھرپور ہوگا۔

آپ تخم بالنگا کا استعمال دودھ کے ساتھ کرسکتے ہیں ،ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا شامل کریں اور سحری کے وقت یہ دودھ پی لیں ۔ اس مشروب کا استعمال آپ افطار پر بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ مشروب آپ کو انرجی فراہم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے، اس کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

 

loading...
loading...