بھنڈی سے شوگر کا علاج

bbbimage

ہم لوگ اپنے گھروں میں اکثر و بیشتر سستی سبزیوں کا استعمال کھانے میں کرتے ہیں ، قدرت نے بھی ان سبزیوں میں ایسی صلاحیت رکھی ہے  جو کہ انسان میں  قوت مدافعت  میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ تاہم اگر ہم ان کا مناسب طریقے سے استعمال کو یقینی بنائیں تو یہ کئی افراد کو مختلف نوعیت کی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

بھنڈی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ نہ صرف کھانے میں مفید ہے بلکہ اس میں فائبر بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

برطانوی حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کے اجزاء کئی بیماریوں سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اسکے اجزاء آنتوں کو صحت مند رکھنے میں بھی معاون ہیں۔ اسہی طرح بھنڈی شوگر کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

بھنڈی کا شوگر کے خاتمے کیلئے ٹوٹکا یہ ہے کہ تین عدد بھنڈیاں لیں اور اسکے دونوں طرف کے سرے کاٹ دیئے جائیں اور ان بھنڈیوں کے اندر چھری سے چیرا لگادیا جائے تاکہ ان بھنڈیوں کے اندر جو لیس بھرا ہوا ہے وہ با آسانی سے باہر نکل سکے، اب ان بھنڈیوں کو پانی میں بھگو کر ساری رات رکھ دیں۔

صبح ناشتے کے ایک گھنٹے بعد بھنڈیاں گلاس سے نکال دیں اور اسکے پانی کو بغیر ہلائے پی لیا جائے تو اس سے شوگر میں معجزاتی طور پر فرق پڑتا ہے اور عام طور پر شوگر لیول نصف سے بھی کم ہوجاتا ہے۔

بھنڈی میں انسولین کے اجزاء معجزاتی طور پر پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھنڈی کو اس نسخے کے تحت استعمال کرنے سے شوگر میں معجزاتی طور پر واضح فرق پڑتا ہے۔

Report

loading...
loading...