اینٹی بائیوٹکس نے موت کی دہلیز تک پہنچادیا

اینٹی بائیوٹکس سے متاثرہ 34سالہ جوش ڈینس

اینٹی بائیوٹکس سے متاثرہ 34سالہ جوش ڈینس

امریکا میں معمولی انفیکشن پر اینٹی بائیوٹکس کھانے کے ردِ عمل پر ایک شخص مرنے کے قریب ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے 38سالہ جوش ڈینس کے 90فیصدسے زائد  جسم پرچھالے پڑ گئے ہیں۔ وقتی طور پر نابینا ہونےکے ساتھ اسٹیونز-جانسن سنڈروم(ایس جے ایس) اور ٹاکسک ایپیڈرمل نیکرولِسس(ٹی ای این)میں مبتلا ہونے کے بعد جوش ہلنے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں۔

ان کو اس حالت میں دو ہفتوں تک اینٹی بائیوٹکس کھانے کے ردِعمل نے پہنچایا ہے جو  انہیں جبڑوں کے انفیکشن کیلئے دی گئیں تھیں۔

وہ اپنی اہلیہ اسٹیسی کے شکر گزار ہیں جو انہیں اپنی زندگی کیلئے لڑنے کیلئے سہارا دے رہی ہیں۔

جوش ڈینس ایس جے ایس اور ٹی ای این کے عوامل کے متعلق آگہی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ممکنہ خطرات سے لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے آواز بھی اُٹھا رہے ہیں۔

Dailymail بشکریہ

loading...
loading...