انجیر کے فوائد

ٖFile Photo

ٖFile Photo

انجیر کا نام کافی لوگوں نے سن رکھا ہے اور بہت لوگوں نے اس کو کھایا بھی ہے ، انجیر خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے اور اللہ تعالی نے اس میں فاسفورس  اور کیلشیم کی کافی مقدار رکھی ہے۔  کافی دوست اسکے فوائد سے واقف نہیں ہیں۔

 اگرچہ کہ یہ پاکستان کے اکثر شہروں میں دستیاب نہیں ہوتا لیکن خیبر پختونخوا میں یہ با آسانی دستیاب ہوتا ہے اور اسکو کارآمد رکھنے کیلئے وہاں پر اسکو رسی میں پرو کر رکھ لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ کافی عرصے تک کارآمد رہ سکتا ہے۔

اگرچہ کہ انجیر کی تاثیر گرم ہوتی ہے لیکن اسکے بے شمار فوائد بھی ہیں اور ان سے عام طور پر ہم لوگ واقف نہیں ہیں۔ ذیل میں اسکے بعض فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

انجیر میں سب سے اہم خاصیت اسکا قبض کشا ہونا ہے اور اس سے نظام انہضمام کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

نہ صرف انجیر قبض کشا ہے بلکہ یہ موٹاپے میں بھی کافی فائدے مند ہے اس میں خاص قسم کی کیلوریز موجود ہیں جو کہ آپکو وزن گھٹانے میں کافی معاونت کرتی ہیں ، انجیر آپکی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی کافی معاون ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔