نیویارک فیشن شو:’حجاب’ میں ملبوس ماڈلز نے دل جیت لیے

hijab1

نیویارک:انڈونیشیا کی مسلم ڈریس ڈیزائنر انیسہ  ایک بار پھر ‘حجاب’کوڈیزلڈ نیو یارک فیشن ویک   کا حصہ بناکر سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

دیدہ زیب حجاب میں ملبوس،ریمپ پر واک کرتی ہوئی انتہائی خوبصورت ماڈلز اپنے منفرد لُک کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

انیسہ نے فیشن شو میں سردیوں اور خزاں  کے موسم کے لحاظ سے کپڑے متعارف کروائے،30 سالہ ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ  بہت سی مسلم  خواتین حجاب کے ذریعے اپنے سر اور گردن کو کَور کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بطور فیشن ڈیزائنر میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں  کہ فیشن کی دنیا میں تبدیلیاں آتی ہیں  اور اس فیلڈ میں خوبصورت تبدیلیوں کو ضرور لانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے  کہ وہ کیٹ مڈلٹن کے لیے لباس تیار کریں،وہ ان سے بہت متاثر ہیں،واضح رہے کہ انیسہ نے اس سے قبل گزشتہ ستمبر میں  نیویارک میں اپنا کلیکشن پیش کیا تھا جس میں حجاب کو بھی ڈریس کا حصہ بنایا گیا تھا۔

انیسہ نے انڈونیشیامیں کپڑوں کااسٹور کھولا ہے،اس کے علاوہ ملیشیا،ترکی اور ابو ظہبی میں بھی  ان کے اسلامی طرز کے کپڑوں  پر مشتمل  اسٹورز موجود ہیں۔

PHOTO: THE INDEPENDENT

PHOTO: THE INDEPENDENT

PHOTO: THE INDEPENDENT

PHOTO: THE INDEPENDENT

loading...
loading...