دو ہزار پندرہ کے کامیاب مارننگ شوز

colaj

مارننگ شو کہنے کو تو دن میں صرف دو گھنٹے آن ایئر ہو تے ہیں لیکن انہوں نے گھروں پر اس طرح قبضہ جما لیا ہے کہ تمام خواتین انہیں دیکھے بناءنہیں رہ سکتیں ۔
مارننگ شو کی میزبان روزانہ جھلملاتے ہوئے رنگ برنگی کپڑے پہن کر اپنی میٹھی میٹھی باتوں کے سحر میں خواتین کو س طرح جکڑ لیتی ہیں کہ وہ صبح کے سارے کام چھوڑ کر بس مارننگ شو کی ہی ہو کر رہ جاتی ہیں۔
ویسے تو مارننگ شو کی تعداد اتنی ہے کہ انگلیوں پر گننا مشکل ہو لیکن ہم آپ کو آج بتائیں گے کہ کونسا مارننگ شو دو ہزار پندرہ کی شان رہا۔
گڈ مارننگ پاکستان

nida-yasir

گڈ مارننگ پاکستان دو ہزار پندرہ میں سب سے زیادہ پسند یدہ شو رہا۔میزبان ندا یاسر لوگوں کے دلوں پر راج کرتی نظر آئیں۔
جاگو پاکستان جاگو

sanm-jang1111

صنم جنگ جاگو پاکستان جاگو کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان رہیں۔
صبح سویرے سماءکے ساتھ

sahir-lodhi1111111

اس مارننگ شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس پوری فہرست میں سرف ساحر لودھی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے تمام خواتین کے درمیان اپنی ایک الگ جگہ بنائی ہے۔
نادیہ خان شو

Nadia-Khan-11111111

نادیہ خان نے اس شو کے ذریعے مارننگ شو کی دنیا میں واپسی کی ہے اور یہ ہی چیز اس شو کو خاص بناتی ہے۔
دا مارننگ شو

sanam-baloch1111111

صنم بلوچ جتنی خوبصورت ہیں اتنا ہی خوبصورت ان کا شو ہے وہ لوگوں کے مسائل کا حل اتنے اچھے طریقے سے نکالتی ہیں کہ لوگ ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں اور یہ ہی بات انہیں مارننگ شو کی دنیا میں نمبر پانچ پر لے آتی ہے۔
صبح کی کہانی

madiha1111111

صبح کی کہانی جیو کہانی سے نشر ہوتا ہے اور اس میں مدیحہ نقوی اپنی خوبصورت اداﺅں سے لو گوں کے دل جیت لیتی ہیں۔
ستارے کی صبح

shaista-lodhi111111

کسی بھی مارننگ شو کو ہٹ کرنے کے لئے شائستہ لودھی کانام ہی کافی ہے ،جیو سے افسوسناک اختتام کے بعد وہ ایک نئی تازگی کے ساتھ ہم ستارے پر واپس آئیں اور لو گوں کے دلوں میں پھر سے اپنی جگہ بنانے میں کا میاب ہو گئیں۔
آج صبح

nusrat-haris111111

نصرت حارث صبح ہی صبح اپنی پیاری باتوں سے لوگوں کے دل موہ لیتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس کاﺅنٹ ڈاﺅن میں نمبر آٹھ پر جگہ بنا پائی ہیں۔
یہ ہے زندگی

saira-kabir1111111

سائرہ کبیر ڈان نیوز کی جان ہیں اس لئے وہ نمبر نو پر براجمان ہیں۔
سترنگی رنگ دے گی زندگی

javeria11111111

جویریا اپنے شوخ اور دلکش انداز سے مارننگ شو کی دنیا میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ دسویں نمبر پر دکھائی دیتی ہیں۔

loading...
loading...