ہالی وڈ میں کام کرنے کا شو ق نہیں ،کرینہ

kareena_image

فائل فوٹو

ممبئی :ہالی ووڈ میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے مگر کرینہ کپور کہتی ہیں کہ انہیں ایسا کوئی شوق نہیں کیونکہ موجودہ دور بالی ووڈ کا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے اکثر اداکار انٹرنیشنل پراجیکٹ کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ انہیں ہالی ووڈ میں کوئی دلچسپی نہیں،ہالی ووڈ کیلئے جو انرجی اور لگن چاہئے وہ مجھ میں نہیں ہے۔

بالی ووڈ کی بے بو کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں بالی وڈ فلموں کا راج ہے،ہماری فلموں کو مختلف زبانوں میں ڈب کیا جاتا ہے اور ہم مغرب میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

کی اینڈ کا کی کامیابی کے بعد کرینہ کپور بے حد خوش ہیں،فلمی پنڈتوں کے مطابق کرینہ کپور کو بڑے بینر کی فلموں کیلئے اپروچ کیا جا رہا ہے جن میں روہت شیٹی کی گول مال فور بھی شامل ہے۔

کرینہ کپور اپنی آنے والی فلم ‘اْڑتا پنجاب’ کی پروموشن بھی جلد شروع کرنے والی ہیں جس کا ٹریلرعوام میں مقبول ہو گیا ہے۔فلم میں کرینہ کپور کافی عرصے کے بعد شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی،فلم سترہ جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

loading...
loading...