پشاور کے بولی وڈ سٹارز

srk30000000

بولی وڈ  انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی اور کامیاب انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور اس کا پورا کریڈٹ  وہاں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو جاتا ہے۔

تاہم، بولی وڈ کے  کچھ سپر اسٹارز  مثلاً شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور دلیپ کمار وغیرہ بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں،اگر یہ نہ ہوتے تو آج بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار  دنیا کی کامیاب ترین انڈسٹریز میں نہ ہوتا۔

بھارتی انڈسٹری کو ایک نئی زندگی بخشنے والے اداکاروں کا تعلق بھارت سے نہیں  بلکہ پاکستان سے ہے یقیناً آپ جان کر حیران رہ گئے نہ۔

جی ہاں  آج ہم آپ کو بھارت کےان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

شاہ رخ خان

srk1000000000

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں۔آج اگر اس  صنعت  کو عالمی طور پر شہرت ملی ہے تو اس میں بہت بڑا ہاتھ شاہ رخ  کا بھی ہے۔

کنگ خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو دنیا کے کونے کونے سے تعلق رکھتے ہیں ،لیکن شاہ رخ کاتعلق پشاور سے ہے۔
راج کپور

raj100000000

جب بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی بات کی جائے گی راج کپور کا نام ضرور لیا جائے گا۔انہوں نے اس نگری کو بے تحاشا کامیاب فلمیں دیں ۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ راج کپور نومبر 1924 کو پاکستان کے شہرپشاور میں پیدا ہوئے ۔تاہم ان کی فیملی نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا اور پھر بھارتی انڈسٹری کے ایک کامیاب دور کا آغاز ہوا۔

دلیپ کمار

dilip-kumar00000000

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سینئر اور لیجنڈ اداکار دلیپ  کمار (یوسف خان) کا تعلق بھی پشاور سے ہے۔

تاہم پشاور کے علاوہ بھی پاکستان کے کچھ شہر ہیں جن کا تعلق بولی وڈ کے سپر اسٹارز سے ہے۔

ہرتیک روشن

ritik-1000000000

جی ہاں، اس لسٹ میں ہرتیک روشن کا نام دیکھ کر آپ ضرور دنگ رہ گئے ہوں گے لیکن یہ سچ ہے کہ ان کے آباؤ اجداد بھی پاکستان سے جڑے ہیں۔

ہرتیک کے پردادا ‘روشن’ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے،جب کہ ان کے داداجے اوم پرکاش کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

امیتابھ بچن

amitabh-bachhan0000000000000

بولی وڈ کے بگ بی (امیتابھ بچن)جن کی دیوانی ساری دنیاہے، ان کے بارے میں  یہ جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ ان کے والدتیجی بچن1914میں لائل پور (فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔

loading...
loading...