وزن میں کمی کی بڑی وجہ بولی وڈ،پرینیتی چوپڑا

pariniti1777777777

ممبئی: اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی لانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس کا کریڈٹ بولی وڈ کی جانب سے ملنے والے دباؤ کو قرار دے دیا۔

ہندوستان ٹائمزکے مطابق،   پرینیتی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے وزن میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرا وزن غیر معمولی حد تک زیادہ تھا۔پھر میں نے بولی وڈ میں قدم رکھا اور آج میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس فیلڈ کی بدولت  میری شخصیت میں ایک اچھی تبدیلی آئی۔

پرینیتی نے انسٹا گرام پراپنی  ماضی کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے  ایک پیغام لکھا ‘ میں نے ساری زندگی اپنی شخصیت کو نکھارنے کی کوشش کی،پہلے لوگ مجھے دیکھ کر ہنستے تھے اور میں بھی ان کےساتھ شامل ہوجاتی تھی’۔

‘تاہم میں نے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانے کیلئے بہت محنت کی اور آج لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ کیسے کیا؟کیسے میں نے اپنے وزن میں اتنی کمی کرلی؟ کیا یہ سب بولی وڈ میں کام کرنے کا نتیجہ ہے۔’

پرینیتی نے مزید کہا ‘میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اداکارہ بنایا،میں جو کچھ بھی ہوں بولی وڈ کی وجہ سے ہوں’۔

‘آج میں پہلے سے زیادہ با ہمت لڑکی ہوں اور یہ حوصلہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے حاصل ہوا ۔’

انہوں نے مزید  بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں خواتین ان سےمل کر خوش ہوتی ہیں۔’وہ مجھ سے ہاتھ ملاتی ہیں،گلے لگاتی ہیں اور مجھے بتاتی ہیں کہ میری وزن میں کمی کی جدوجہد سے وہ بہت زیادہ متاثر ہیں’۔

‘ موٹاپے کی شکارنوجوان خواتین جب مجھ سے یہ کہتی ہیں کہ میں ان کی آئیڈیل ہوں  اور وہ مجھ جیسا بننا چاہتی ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے،اور یہ ہی میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے’۔

BEFORE .. All my life, I have struggled with how I look, how I feel, and how people looked at me. I was constantly made fun of, but the person I was, I generously laughed with them. Today, many people ask me what triggered the weight loss, did I give in to the “bollywood pressure”? To that I say – thank god I became an actor and had that pressure! I am able to achieve what I couldn’t achieve otherwise. I feel more confident, I feel at peace, and I feel proud! Girls and women meet me all around the world, at airports, events, on the street; they hold my hand, hug me, and tell me their struggles and how I changed their lives. They show me their wallpapers, their wallets, and its all pictures of me!! They look at those pictures and want to make that change in their own lives. They look at my Built That Way campaign and have stuck it to their walls. I have seen women tear up and tell me I changed their life. Post delivery weight, teenage obesity, they are fighting it, and I am their inspiration. As an actor, There is no bigger achievement for me. I am glad to be a part of your life in this way. So thank you everyone. Thank You for making me feel loved. Like I always say – if I could do it. So can you. And I am always there for all of you …. Lots of love….

A photo posted by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on

loading...
loading...