مالک میں کوئی ایسی بات نہیں کہ پابندی لگے،عاشر

ashir-azim000000000000

کراچی:پاکستان میں پابند ی کی شکار فلم ‘مالک’ کے پروڈیوسر ، ہدایت کار اور اداکار عاشر عظیم  نے کہا ہے کہ  ان کی فلم میں کوئی ایسی بات نہیں کہ اس پر پابندی لگائی جائے۔

اتوار کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عاشر نے کہا کہ پہلے سندھ اور پھر وفاق کی جانب سے ان کی فلم پر پابندی عائد کی گئی۔

‘ہمارے آئین کے آرٹیکل 19 میں ہر شہری کو اظہار رائے کا حق ہے۔ حکومتی اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔’

پریس کانفرنس میں اداکار فرحان علی آغا نے کہا کہ انہوں نے  اپنی فیملی کے ساتھ پوری فلم دیکھی لیکن نہ جانے حکومت کو ایسا کیا نظر آیا کہ فلم کو متنازع قرار دے دیا۔

loading...
loading...