اوباما دلکش شخصیت کے حامل ہیں ،پریانکا

chopraa_imageee

فائل فوٹو

واشنگٹن : بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما پر مزاح کیساتھ دلکش بھی ہیں۔ پریانکا نے وائٹ ہاوٴس کی جانب سے نامہ نگاروں کو دیئے گئے ا عشائیہ کے موقعے پر امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

پریانکا نے اوباماکے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے ٹوئٹر پر تصویر کے ساتھ کہا کہ مضاحیہ اور دلکش اوبامہ اور فلوٹس سے مل کر بہت اچھا لگا۔ شکریہ۔
تینتیس سالہ ‘کوانٹیکو’ اسٹار نے اس موقع پر اپنے گہرے گلے کے کالی پٹی والے گاوٴن سے محفل کو خیراں کر دیا۔بالی وڈ اسٹار اس وقت امریکا میں ‘بے واچ’ کی عکس بندی کروا رہی ہیں۔
وائٹ ہاوس کی تقریب میں صحافیوں، سیاستدانوں، تشہیر کاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی جس میں اوباما خود کو روک نہ پا ئے اور سب کے درمیان ہلری کلنٹن، ڈوٴنلڈ ٹرمپ اور سی-این-این کے جیک ٹیپر پر طنز کیا۔صدر اوباما کے دفتر میں ہونے والے دوہزا ر سولہ کے عشائیے میں کامیڈین لیری ولمور نے میزبانی کی۔

loading...
loading...