ہما قریشی کو پاکستان جانے کے مشورے پر اُن کا جواب آگیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کے کشمیر سے متعلق ٹویٹس کے بعد انتہاپسند ٹرولرز نے انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہما قریشی اور ثاقب سلیم کی فیملی مقبوضہ وادی میں رہتی ہے اور انہیں اس کے حق میں بولنے پر بھارت چھوڑ کر جانے کے مشورے ملنے لگے۔

فلم ‘جولی ایل ایل بی 2’ کی اداکارہ نے ٹویٹ کیا کہ کشمیر سے متعلق سب کی اپنی اپنی آراء ہیں، میں نہایت عاجزی سے یہ بات کہتی ہوں کہ وہاں کی زندگی، خونریزی اور نقصان سے متعلق آپ نہیں جانتے۔ برائے مہربانی غیرذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کریں، وہاں لوگ رہتے ہیں جن میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد شامل ہیں۔ آپ خود کو ان کی جگہ رکھیں اور پھر اس حساس معاملے پر غور کریں’۔

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں انہوں نے سب کو امن اور ہمدردی کا درس دیا تھا۔

ہما کے بھائی ثاقب کو بھی ایک ٹویٹ کرنے پر بھارت چھوڑ جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بھارتی پارلیمنٹ میں 4 بل پیش کئے گئے تھے جسے منظور کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا جبکہ بھارتی صدر نے مقبوضہ وادی کی آزاد حیثیت ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

loading...
loading...