طلاق یافتہ یا شادی شدہ؟ وینا ملک کا حیران کن ردعمل

veena

وینا ملک کا شمار پاکستان کے جانے پہچانے چہروں میں ہوتا ہے، آئے روز وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کردیتی ہیں جس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

آج انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت دن ہوگئے آپ لوگوں سے بات نہیں ہوئی’، اور کہا کہ ہیش ٹیگ آسک وینا کا استعمال کرکے اپنے سوالات پوچھیں۔

وینا ملک سے کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات پوچھے اور انہیں نے اس کے جوابات بھی دیئے۔

ایک صارف نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا طلاق یافتہ؟ تو وینا نے جواب دیا کہ میں سنگل ہوں۔

ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بارے میں ایک لفظ کہیں تو وینا نے جواب دیتے ہوئے ‘لیڈر’ لکھ دیا۔

ایک اور صارف نے یہ دریافت کیا کہ کیا آپ مستقبل قریب میں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہیں نے ‘نہیں’ کہتے ہوئے جواب دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ مریم نواز شریف کے اتنا زیادہ خلاف کیوں ہیں تو وینا نے جواب دیا کیونکہ وہ پاکستان کیخلاف ہیں۔

ایک صارف نے یہ دریافت کیا کہ کیا ایسا ممکن ہے آپ اور اسد (وینا کے سابق شوہر) دوبارہ ایک ہوجائیں تو وینا نے اس کا جواب بھی ‘نہ’ میں دیا۔

ایک صارف نے ان سے دریادت کیا کہ کیا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کے موجودہ حالات میں بہترین انتخاب ہیں تو وینا نے کہا کہ ‘جی ہاں بالکل’۔

ایک صارف نے پوچھا کہ موجودہ دور میں آپ کی سب سے فیورٹ اداکارہ کونسی ہیں انہوں نے میرا جی کا نام لیا۔

loading...
loading...