اقراء عزیز اور یاسر حسین کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے

iqra

پاکستان کے اداکار یاسر حسین اور ان کی قریبی دوست اداکارہ اقراء عزیز ان دنوں تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں، اس دوران وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں جبکہ انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اس تنقید پر یاسر حسین نے ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ دے دیا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہی ہیں یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قربتیں بڑھ رہی ہیں اور اس بات کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں بھی کرچکے ہیں۔

دونوں کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ یہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، تاہم باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

ان دونوں کو تقریبات میں بھی اکثر ساتھ دیکھا جاتا ہے جبکہ اس وقت گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لئے بھی دونوں ایک ساتھ ہی تھائی لینڈ پہنچے ہیں۔

یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ جہاز کی تصاویر شیئر کیں اور تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر کچھ مداحوں نے دونوں کی جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے یاسر اور اقراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ذیل میں تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کریں۔


View this post on Instagram

Cartoon Network 📺 #yasirhussain #iqraaziz #vacation

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


View this post on Instagram

Swadika🙏✈️ . @yasir.hussain131

A post shared by IQRA AZIZ🇵🇰 (@iiqraaziz) on

loading...
loading...