“منافقت کی یہ انتہا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے”

lia

عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر آج کل مدینہ منورہ میں ہیں۔ جہاں سے وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور احساسات شیئر کررہے ہیں۔ 

حال میں طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے “الحمدللہ عامر لیاقت کے ساتھ مدینہ میں ہونے کی بہت خوشی ہے۔ یہاں بہت سکون ہے۔ میں واپس نہیں جانا چاہتی”۔

طوبیٰ عامر کی پوسٹ کے بعد پہلی بیوی سے عامر لیاقت کی بیٹی دعاعامر نے ٹویٹ کی ہے۔ جس میں دعا عامر لکھتی ہیں ‘مکہ مدینہ جہاں جانا ہے جاؤ، اللہ ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گا جنہوں نے خاندان توڑے ہوں۔ منافقت کی یہ انتہا دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ اُن کے گناہ کبھی معاف نہیں کیے جاسکتے۔’

یاد رہے عامر لیاقت نے گزشتہ سال دوسری شادی اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون طوبیٰ سے کی تھی۔ جس کے بعد سے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر اور اُن کی بیٹی دعا عامر سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

 

loading...
loading...