امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک

adnan10000000

امیتابھ بچن کے بعد گلوکار عدنان سمیع کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

سائبر حملہ آوروں نے عدنان سمیع کی پروفائل پیکچر، کور پکچر اور ذاتی معلومات تبدیل کردی۔

واضح رہے اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ترک گروہ نے گزشتہ روز امیتابھ بچن کا اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا تھا۔

ہیکرز نے عدنان سمیع کی پروفائل پکچر تبدیل کر کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی۔ ہیکرز نے پِن ٹوئٹ پر ایک جارحانہ پیغام بھی لگایا۔

پیغام میں انہوں نے لکھا ‘جو بھی ہمارے برادر ملک پاکستان کے خلاف بات کرنے کی ہمت کرے گا جان لو کہ آپ کو عمران خان اور پاکستانی پرچم کی بطور پروفائل پکچر دِکھے گا۔’

loading...
loading...