کرینہ کپور کو بنا میک اپ تصویر شیئر کرنے پر ٹرالنگ کا سامنا

kareena

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور فیشن اسٹائل ڈیوا کرینہ کپور کو بنا میک اپ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، انسٹاگرام پر بنا میک اپ تصویر کی وجہ سے ان کا مذاق بن گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ اٹلی میں چھٹیاں منارہی ہیں۔

چھٹیاں منانے کے دوران کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپلوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بوڑھا قرار دے دیا گیا۔

کچھ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 38 سالہ اداکارہ اپنی عمر سے ٹھیک ٹھاک بڑی لگ رہی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بغیر میک اپ یہ سب ہی ایسے نظر آتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کلوز اپ شاٹ نے اداکارہ کو بوڑھا دکھایا ہے جبکہ دیگر نے لکھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کرینہ کپور ٹرالنگ کا سامنا کر چکی ہیں، انہیں اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی تشہیر کے دوران مختصر لباس زیب تن کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

loading...
loading...