ماہرہ خان، ہانیہ عامر کی حمایت میں بول پڑیں

mahiraimage

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ہانیہ عامر کی حمایت میں بول پڑیں، ہانیہ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر بنا میک اپ تصویر شیئر کی اور معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ہانیہ کے اس جرات مندانہ اقدام پر ماہرہ خان سمیت دیگر کئی شوبز شخصیات بھی ان کی آواز سے آواز ملارہے ہیں۔

Image result for hania amir

ہانیہ عامر کی جانب سے گزشتہ دنوں شیئر کردہ تصاویر میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے نمایاں نظر آرہے تھے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوالات اٹھائے اور کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے، خوبصورتی کے یہ معیار آخرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اور شفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ چہرے پرموجود ان کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے وہ کس قدر پریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی تھیں۔

ایک طرف جہاں ہانیہ نے خوف اور عدم تحفظات کا اظہار کیا تھا وہیں اداکار یاسر حسین نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مذاق بنایا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کے غیض و غضب کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو ‘دانے دار’ کہنا یاسر حسین کو مہنگا پڑگیا

 تاہم ماہرہ خان نے ان کا مذاق نہیں بنایا بلکہ یہ کہا کہ کوئی اور ہانیہ عامر نہیں ہوسکتی، مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں سمیت بولی وڈ انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔

loading...
loading...