ہدایتکار سید عاطف حسین انتقال کرگئے

syed

کراچی: ٹیلی ویژن کے معروف ہدایتکار سید عاطف حسین کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کافی عرصہ سے دل اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق سید عاطف حسین کو گزشتہ دنوں گردے فیل ہوجانے کے باعث ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ 48 گھنٹے وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

سید عاطف حسین کا شمار ٹی وی انڈسٹری کی ہر دلعزیز شخصیات میں ہوتا تھا اور ان کی موت نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ان کے انتقال پر کئی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

انہوں نے ٹی وی انڈسٹری کو کئی مشہور ڈرامے دیئے جبکہ بے شمار فنکاروں کو بھی متعارف کروایا۔ ذیل میں ان کی چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔

loading...
loading...