ہانیہ عامر کو ‘دانے دار’ کہنا یاسر حسین کو مہنگا پڑگیا

Untitled-1

لاہور: کسی بھی خاتون کیلئے کیل مہاسے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوتے ہیں۔ اگر یہی مہاسے کسی ایسی شخصیت کے نکل آئیں جو معروف ہو اور ٹی وی پر آتی ہو تو اندازہ لگا لیں کہ ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔

ایسا ہی کچھ ہوا پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ، جنہیں آج کل کیل مہاسوں کا سامنا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے گزشتہ روز جب ہانیہ کے کیل مہاسوں کا مذاق اُڑایا تو شاید ہانیہ اور ان کے مداحوں کو یہ بات پسند نہ آئی۔

ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے اپنی جلد کے مسائل مداحوں سے شیئر کیے، ساتھ ہی یہ بھی یاد دلایا کہ وہ ایک سلیبرٹی ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں۔

5cd924e518efb

مداح نے جب یاسر حسین سے ایک لفظ میں ہانیہ عامر کو بیان کرنے کو کہا تو انہوں نے جواباً اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ‘دانے دار’ لکھا۔ جس کے بعد تنقیدی ٹویٹس اور جواب در جواب کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

5cda4a7ad39c4

 ہانیہ عامر نے یاسر کے اس جواب کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا ‘میرے دوست کو معاف کیجئے، ان کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے’۔

5cda4a3d5b2c7

اداکارہ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی یاسر حسین پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی۔

یاسر حسین نے ہانیہ عامر کے ناپسندیدگی پر معافی مانگنے کے بجائے ایک اور جواب دیا جس کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

یاسرحسین نے لکھا ‘بس دوست کہہ دیا، اس ہی لئے لکھا تھا، مذاق نہیں تھا، ایکنی (acne) کو اردو میں دانہ کہتے ہیں’۔

5cda4b29622ee

ہانیہ عامر نے بغیر کسی کا نام لیے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ‘لوگ کسی کے عدم تحفظ کا مذاق بناتے ہیں اور یہ سب سے بدترین بات ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کسی کے خوف کا مذاق بنانا صحیح نہیں، کسی کو عجیب محسوس کرا کر زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کسی کو ذلیل کرنا مذاق نہیں، میں ہنس نہیں رہی، کوئی نہیں ہنس رہا’۔

5cda4a3d61c53

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یاسر حسین اپنے اس قسم کے بیانات کے باعث کئی بار تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔

2017 میں ہم ایوارڈز کی تقریب میں یاسر حسین میزبانی کررہے تھے، اس دوران اداکار احسن خان کو ان کے ڈرامے اڈاری کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا، جس کے بعد یاسرحسین نے احسن کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ اڈاری میں احسن خان نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کا کردار نبھایا تھا۔

احسن خان جب ہم ایوارڈز کے دوران اسٹیج پر اپنا ایوارڈ قبول کرنے کیلئے آئے تو یاسر حسین نے کہا کہ ’اتنا خوبصورت چائلڈ مولسٹر (بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا)، کاش میں بھی بچہ ہوتا’۔

59064f039a037

اس ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کو قبول کیا۔

loading...
loading...