لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی کا اناسی واں یوم پیدائش

mustafaimage

لیجنڈری اداکارمصطفیٰ قریشی کا اناسی واں یوم پیدائش، گیارہ مئی کو حیدرآباد میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ قریشی نے ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری نے ان کی شہرت کو چارچاند لگادیے۔ مصطفیٰ قریشی نے فلم مولا جٹ میں نوری نت کے کردار کو بھی انمول بنادیا۔

ان کی پہلی فلم 1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا،  اس فلم نے انھیں منفرد شناخت اور پہچان دیدی اور اپنی اداکاری کی دھاک بٹھائی۔

اپنے کیریئر میں 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلایحتوں کا لوہا منوایا۔  فلم مولا جٹ،لاکھوں میں ایک، غلامی، سلطنت، عندلیپ انکی کامیاب ترین فلمیں رہیں۔

loading...
loading...