ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ کے اہم کردار کی زندگی کا اہم راز فاش

Untitled-1

لاہور: معروف ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ کے اہم کردار عفان وحید نے اپنی شادی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں، ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ کے معروف کردار عفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل دو بول نے انہیں ایک نئی پہچان دی ہے جس پر وہ مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے بلکہ اب تو ٹوٹ بھی چکی ہے، عفان نے بتایا کہ یہ زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوتا ہے اور میں اس دوران بہت غمزدہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ میری شادی میرے لیے اتنی اہمیت رکھتی تھی کہ اس کے ٹوٹنے پر میں اپنے دوستوں کے سامنے رویا، پریشانی سے میری زندگی رُک گئی تھی۔

loading...
loading...