شاہ رخ خان کو بریک دینے والے کرنل کپور انتقال کرگئے

Untitled-1

ممبئی: شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں بریک دینےوالے کرنل راج کپور 12 اپریل 2019 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

کرنل کپور کی موت پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ یہ ان کی سکھائی باتیں تھیں، جس کی وجہ سے آج میں بولی وڈ میں اس مقام پر ہوں۔ وہ میرے اندر کے فوجی کو سامنے لائے تھے۔

بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے شاہ رخ خان کو تلاش کرنے والے، انہیں اسکرین پر بریک دینے والے اور اداکاری کا ہنر سکھانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ٹی وی سیریل پروڈیوسر کرنل کپور نہیں رہے۔

کرنل کپور کا 87 سال کی عمر میں ان کا نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دو دہائی پہلے دوردرشن کے لئے ‘فوجی’ سیریل بنایا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا تھا۔

کرنل کپور نے فوجیوں کی زندگی پر بنے اس سیریل میں شاہ رخ کو لیفٹیننٹ ابھیمنیو کا کردار دیا تھا، جس سے شاہ رخ سب کی نظر میں آئے۔

کرنل کپور ہمیشہ شاہ رخ خان سے اپنی ملاقات کا پہلا قصہ سناتے تھے۔ وہ بتاتے تھے کہ جب شاہ رخ نے انہیں رول کے لئے فون کیا، تو انہوں نے شاہ رخ سمیت تمام لڑکوں کو صبح پانچ بجے اسپورٹس لباس میں گراؤنڈ پر آنے کو کہا۔ کولونل کپور بتاتے تھے کہ وہ صرف شاہ رخ خان تھا، جو پورے وقت ان کے ساتھ دوڑتا رہا اور باتیں کرتا رہا۔ اسی وقت انہوں نے اسے اپنے سیریل ‘فوجی’ میں لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جو بعد میں شاہ رخ خان کے لئے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

loading...
loading...