سنی لیونی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچادی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹک ٹاک ایک ایسی ایپ ہے جس نے نہ صرف عام سوشل میڈیا صارفین بلکہ بولی وڈ کی معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں اداکارہ سنی لیونی ٹریک سوٹ پہنے ہوئے آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک نہایت مقبول مقامی گانے پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ گانا دراصل ایک مقامی ڈانسر اور بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹس سپنا چوہدری کا ہے، وہ اپنے رقص کی وجہ سے بھارت میں بے پناہ شہرت رکھتی ہیں۔ سپنا چوہدری کے رقص کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سنی لیونی کو اپنی ایک دوست کے ہمراہ سپنا چوہدری کے گانے پر ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اس سے قبل سنی لیونی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں دلیر مہندی کے گانے ‘بولو تارا را’ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...