مہوش حیات نے امیتابھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Untitled-1

ممبئی: بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے فلم میں پاکستانی کا کردار نبھانے سے انکار پر اداکارہ مہوش حیات سخت مایوس ہوگئیں۔

بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن کو دو برس قبل آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ریسل پوکیتس نے پاک بھارت امن پر مبنی ایک فلم کی پیشکش کی تھی جس میں بگ بی کو ایک پاکستانی کا کردار نبھانا تھا۔

پہلے تو امیتابھ بچن کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا اور فلم میں اپنا کردار خوشی خوشی قبول بھی کیا۔ تاہم رواں برس فروری میں پلواما واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امیتابھ بچن کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر یہ سچ ہے تو انتہائی مایوس کن ہے، فلموں میں طاقت ہوتی ہے کہ وہ تعلق پیدا کرسکے خاص طور پر جب کشیدگی بڑھ گئی ہو، میرے خیال سے آخر میں قوم پرستی ہی سب سے بالاتر ہے‘۔

loading...
loading...