میشا شفیع اور علی ظفر کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

alimeesha

گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گواہوں پرجرح موخرکرنے کی اجازت نہیں دی، گواہوں پرجرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے۔

میشا شفیع نے لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گواہوں پرجرح موخرکرنے کی اجازت نہیں دی، گواہوں پرجرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے کہا گواہان پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی، گواہان کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں، گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سپریم  کورٹ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔

loading...
loading...