بھارتی اداکارہ چاہت کھنا پر 14 شرابیوں کا حملہ

chahat

بھارت میں عام خواتین تو دور کی بات، معروف شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے تہوار ہولی کے موقع پر بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ چاہت کھنا پر 14 شرابیوں کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔

شرابیوں کی جانب سے جب چاہت کھنا پر حملہ کیا گیا تو ان کی مدد کے لئے کوئی نہ آیا ایسے میں انہوں نے خود اپنی چپل اتارتے ہوئے اکیلی ہی ان سے بھڑ گئیں۔

واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ اداکارہ شام 7 بجے ملاڈ کے قریب سے گزر رہی تھیں، اس دوران شرابیوں کی جانب سے ان کی گاڑی کو روکا گیا اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

ان شرابیوں نے اداکارہ کے ڈرائیور کو پیٹا اور گاڑی کی اسکرین بھی توڑ ڈالی۔ اس دوران آس پاس کھڑے تمام لوگ صرف تماشا دیکھتے رہے۔

جب چاہت کھنا نے دیکھا کہ کوئی شخص ان کی مدد کو آگے نہیں بڑھ رہا تو انہوں نے پولیس کو فون کیا اور اپنے ڈرائیور کو بچانے کے لئے چپل نکال کر شرابیوں پر برسانا شروع کردیں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ اداکارہ چاہت کھنا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں، انہوں نے کئی مشہور زمانہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے ہیں۔

loading...
loading...