موسیقار نثار بزمی کو جدا ہوئے بارہ برس

nisarbazimage

برصغیر کے لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو ہم سے جدا ہوئے بارہ  برس بیت گئے، ان کی تخلیق کردہ دھنیں آج بھی سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

 دسمبر 1925ء کو بھارتی صوبہ مہاراشٹر میں پیدا ہونےوالے نامور موسیقار نثار بزمی کا اصل نام سید نثار احمد تھا۔

ممبئی میں موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے1946ء سے 1961ء تک بھارت کی متعدد فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

انیس سو باسٹھ میں پاکستان آنے کے بعد انہوں نے اردو فلم ایسا بھی ہوتا ہے کے لیے موسیقی ترتیب دی جس نے انہیں ملک کے صفے اول کے موسیقاروں میں لاکھڑا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی،جن میں ہیڈ کانسٹیبل، عادل، وقت کی پکار، حاتم طائی، آگ، لاکھوں میں ایک، صاعقہ،انجمن، تہذیب،محبت،آسرا، عندلیب، ناز، شمع اور پروانہ، ناگ منی شامل ہیں۔

loading...
loading...