ساؤتھ انڈین اداکارہ کی شرمناک حرکت، پولیس کا ایکشن

pooja

بھارتی اداکارہ پوجا گاندھی ان دنوں ایک تنازعے کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان پر یہ الزام ہے کہ وہ ہوٹل کا بل (جو تقریباً ساڑھے 4 لاکھ بھارتی روپے بنتا ہے) بنا دیئے فرار ہوگئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ پوجا گاندھی نے اپریل 2016 سے مارچ 2017 تک بنگلورو کے ایک عالیشان ہوٹل میں قیام کیا اور ہوٹل کی خدمات کا لطف اٹھایا تاہم جب انہیں اس بات کا علم ہوا کہ ہوٹل کا بل ساڑھے 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرچکا ہے تو وہ وہاں سے اچانک غائب ہوگئیں۔

ہوٹل ملازمین کو پوجا کے فرار ہونے کی خبر لگی تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروادی، پولیس نے جب اس معاملے پر اداکارہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے 2 لاکھ روپے ادا کرتے ہوئے باقی ماندہ رقم کی ادائیگی کے لئے کچھ وقت مانگ لیا۔

واضح رہے تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی اداکارہ پوجا گاندھی کا یہ پہلا تنازعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی وہ 2011 میں پروڈیوسر کے ساتھ پیسوں کے تنازعے پر میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں۔

Image result for pooja gandhiImage result for pooja gandhiImage result for pooja gandhi

loading...
loading...