انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد

mix

آج کے دور میں کسی بھی شخص کو نمایاں پہچان بنانے میں سوشل میڈیا سائٹس نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں، اگر ہم پاکستان کے جانے پہچانے چہروں کے حوالے سے بھی بات کریں تو وہ بھی اپنے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ رکھنے کے لئے روز بروز سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

ویسے تو پاکستانی اداکاراؤں کے پرستاروں کی تعداد کے حوالے سے کوئی خاص فیگر نہیں بتایا جاسکتا تاہم آج ہم آپ کو پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹاگرام پر موجود فالوورز کی تعداد بتانے جارہے ہیں۔ ذیل میں ملاحظہ کریں کہ کس پاکستانی اداکارہ کے کتنے انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

ماہرہ خان

Image result for mahira khan

ماہرہ خان کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی نمایاں شہرت حاصل ہے، ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 اعشاریہ 9 ملین ہے۔

ماورہ حسین

Related image

ماورہ حسین بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 3 اعشاریہ 7 ملین ہے۔

سجل علی

Image result for sajal ali

سجل علی نے بہت تھوڑے عرصے میں پاکستانی انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2 اعشاریہ 9 ملین ہے۔

عُروہ حسین

Image result for urwa hocane

ماورہ حسین کی بہن عُروہ حسین بھی انسٹاگرام پر چھائی رہتی ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 2 اعشاریہ 5 ملین ہے۔

مومنہ مستحسن

Image result for momina mustehsan

راحت فتح علی کے ہمراہ ‘آفریں آفریں’ گانا گا کر چھا جانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی انسٹاگرام پر خوب سرگرم رہتی ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 2 اعشاریہ 4 ملین ہے۔

مہوش حیات

Image result for mehwish hayat

فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کی اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 اعشاریہ 2 ملین ہے۔

loading...
loading...