ڈیم فنڈ کے ساتھ عائشہ عمر کیلئے بھی فنڈنگ کا مطالبہ

 Ayesha Omer

کراچی: سوشل میدیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سیلیبریٹیز کی چھوٹی سے چھوٹی حرکت یا بات بھی ایک بڑا ایشو بن جاتی ہے۔

اداکار سوشل میڈیا پر جب اپنی تصاویر شئیر کرتے ہیں تو ایک جانب ان کو امید ہوتی ہے کہ ان کے چاہنے والے نہ صرف ان کو دیکھ کر خوش ہوں گے بلکہ اس کے بارے میں اچھے کمنٹ بھی دیں گے، تو دوسری جانب ان کو یہ بھی یقین ہوتا ہے کہ ان کو فالو کرنے والے لوگوں کا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کہ نہ صرف ان پر تنقید کرے گا، بلکہ ان کے بارے میں الٹے سیدھے کمنٹ بھی دے گا۔

ایسا ہی کچھ ہوا معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ۔عائشہ عمر نے بھی اپنے بچپن میں ‘ پرانی جینز اور گٹار محلے کی چھت اور میرے یار ‘  گانا بہت مزے لے کر سنا ہو گا کہ مگر لگتا ہے کہ وہ پرانی جینز پہننے کیلئے عائشہ عمر کو اب ملی۔

 

View this post on Instagram

Bring it on…🌪 #keepitreal #ayeshaomar

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar) on

اس کے پرانے ہونے کا ثبوت اس کا صرف پھٹا ہونا نہیں ہے بلکہ بہت ہی زیادپ پھٹا ہونا ہے، جیسے کہ اس تصویر سے بھی ظاہر ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جب عائشہ عمر کی اس پھٹی جینز پہنے ہوئے تصویر سامنے آئی تو ان کو فالو کرنے والوں کو ان پر رنگ برنگے تبصرے کرنے کا ایک موقع مل گیا لوگوں نے ایک جانب تو جینز کے پھٹے ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا، تو کچھ لوگوں نے ان کے بیٹھنے کے انداز کو بھی نامناسب قرار دے دیا۔

کسی نے ان سے دریافت کیا کہ آخر ان کو اس پوز میں تصویر کھنچوانے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟

تو کسی کو اعتراض اس ڈنڈے پر ہوا جس پر عائشہ عمر بیٹھی ہوئی تھیں۔

کسی نے تو انتہا کر دی اور ڈیم فنڈ کے ساتھ ساتھ عائشہ عمر کیلئے بھی فنڈ جمع کرنے کا اعلان کر ڈالا تاکہ ان کو کپڑے دلوا سکے۔

کسی نے اس فقیروں والی جینز کو فیشن ہی قرار دینے سے منع کر دیا۔

ان تمام تبصروں کے ساتھ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ یہ تمام لوگ فالو بھی کرتے ہیں اور منفی تبصرے بھی کرتے ہیں۔

loading...
loading...