شہریار منور نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا

ssm

پاکستان کے معروف پروڈیوسر و اداکار شہریار منور نے ڈاکٹر ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شہریار منور نے اپنے کرئیر کے آغاز سے ہی ہزاروں دلوں پر راج کیا اور بالآخر انہوں نے اپنا جیون ساتھی منتخب کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔

اپنی منگنی کی تقریب میں انہیں تھری پیس سوٹ جبکہ ان کی منگیتر ڈاکٹر ہالہ سومرو کو ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے میں دیکھا گیا۔

جیسے ہی شہریار منور اور ان کی منگیتر کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں اور مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے اور ان کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ذیل میں منگنی کے موقع پر لی گئیں کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔

واضح رہے اداکار شہریار منور کو نئے آنے والے پراجیکٹ ‘غازی’ میں دیکھا جاسکے گا، اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور طلعت حسین بھی شامل ہیں جبکہ یہ فلم رواں برس 29 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

loading...
loading...