امریکی اداکار لیوک پیری گزر گئے

lukeimage

معروف امریکی اسٹار لیوک پیری باون سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کو اسٹروک کا دورہ پڑا تھا، بعدازاں ان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بیورلی ہلز سے شہرت حاصل کرنے والے لیوک پیری کو بدھ کے روز اچانک  شیرمین اوکس میں اپنی رہائش گاہ پر اسٹروک کا سنگین دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر ان کو کیلی فورنیا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے ۔

لیوک کے ورثاء میں ان کا اکیس سالہ بیٹا جیک اور اٹھارہ سالا بیٹی سوفی شامل ہے ۔ دونوں اولادیں ان کی سابقہ بیوی راشیل شارپ سے تھیں ۔

انکے ترجمان کی جانب سے لیوک کے انتقال کرنے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ موت کے وقت لیوک کے اہلخانہ انکے نزدیک موجود تھے۔

ورثاء کی جانب سے لیوک کی صحت کی دعا اور نیک تمناوں کے اظہار   پر مداحوں سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔

Source: Daily Mail online

loading...
loading...