بولی وڈ فلموں پر چوری کا ٹھپہ

chori

گزشتہ ماہ بولی وڈ فلم گلی بوائے کا ٹریلیر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا یہ 2002 کی ہالی ووڈ فلم 8مائل کا چربہ ہے یا نہیں۔ تاہم انتہائی مشابہت کے باوجود حتمی طور پر فلم کی ریلیز سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بحث ابھی تھمی نہیں تھی کہ بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی آئندہ فلم بدلہ کا ٹریلر جاری ہوتے ہوئی دیکھنے والوں نے اس پر اسپینش فلم دی انویزیبل گیسٹ کے چربے کا ٹھپہ لگادیا۔

بولی وڈ فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر قتل کا الزام ہے اور وہ اپنی مدد کیلئے امیتابھ بچن کے پاس جاتی ہے جو فلم میں وکیل کا کردار اداکررہے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ تاپسی پنوں بھی اداکاری کےجوہر دِکھائیں گی۔

فلم رواں برس 8 مارچ کو ریلیز کی جائے۔

loading...
loading...