آریانا گراندہ نےایوارڈ نہ ملنے پر مغلظات بک دیں ۔ ۔ ۔

aryana

آریانا گراندہ کا شمار ہالی وڈ کی معروف گلوکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور وہ ریپر میک ملر کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتی رہی ہیں ۔

تاہم ملر کی موت کے بعد وہ کافی دلگرفتہ رہی ، اب  سالانہ گریمی ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا تھا، ایوارڈ کیلئے کارڈی بی کے ساتھ میلر کی البم سوئمنگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن یہ گریمی ایوارڈ کارڈی بی کو مل گیا ۔

جس کے بعد آریانا گراندہ افسردہ ہوگئی  اور اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر افسردہ ہوتے ہوئے انہوں نے طیش میں آکر مغلظات بکنے شروع کردیئے۔

arianaimage

تاہم جب صارفین نے ان کے مغلظات کو کارڈی کیلئے کہنا شروع کیا تو انہوں نے فوری طور پر یہ ٹوئیٹس ہٹادیئے اور  وضاحت دی کہ اس کا کارڈی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ساتھ میں ہی انہوں نے معذرت بھی کی۔

دوسری جانب کارڈی بی نے ہی اسکی وضاحت کی اور کہا کہ آریانا یہ ٹوئیٹس مایوس ہوکر کیے تھے کیونکہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں ملر کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا اور اس ایوارڈ سے ملر کو نوازا نہیں گیا۔

Source: thefader.com

loading...
loading...